عبدالوحید:تنخواہوں میں اضافہ کیلئے ینگ ڈاکٹرز نے شادمان میں احتجاج شروع کردیا،احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،ہائیکورٹ ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کی ہدایت کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیلئے ینگ ڈاکٹرزکا فاطمہ میموریل اسپتال کے سامنے احتجاج، ینگ ڈاکٹرز فاطمہ میموریل اسپتال کےسامنے سڑک پر نکل آئے،ینگ ڈاکٹرز کا تعلق فاطمہ میموریل اسپتال سے ہے۔ڈاکٹروں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دے دیا۔اسپتال کی اوپی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور ڈاکٹروں کے احتجاج سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔
احتجاجی ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جبکہ ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا،تنخواہوں میں اضافہ تک احتجاج جاری رہے گا۔