15 نومبر سے صنعتوں کیلئے گیس کی فراہمی بند

Nov 14, 2022 | 11:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  سوئی سدرن نے 15 نومبر سے صنعتی شعبے کی گیس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہےکہ ہماری اولین ترجیح گھریلو صارفین کوگیس دینا ہے تاہم امید ہے بحران شدید نہیں ہوگا۔سوئی ناردرن کا سسٹم ابھی  قابو میں ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو گیس فراہم کررہے ہیں۔ دسمبرمیں جب طلب بڑھے گی تو گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کریں گے۔

دوسری جانب  سوئی سدرن کے اس  فیصلے پر کراچی چیمبر آف کامرس کے رہنما  زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ فروری کے آخر  تک صنعتوں کو گیس سپلائی معطل رہے گی جس سے صنعتی پیداوار کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں