ایک نیوز نیوز: بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ڈسکوز نادہندہ صارفین سے316ارب روپے سے زائد وصولی کرنے میں ناکام رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آڈٹ دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں 9 بجلی تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کی جانب سے 1 لاکھ 26159 صارفین کے ذمے بقایا جات 316 ارب 13کروڑ 13 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔
لیسکو میں نادہندگان 147 ارب 98 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زائدبقایا جات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن میں نادہندگان کے ذمہ 71ارب53کروڑ سے زائد کے بقایا جات ہیں۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن میں 3ہزار 611نادہندہ صارفین نے 55 ارب21 کروڑ 83 لاکھ سے زائد ادا کرنے ہیں۔
گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنیمیں 2695 نادہندگان کے ذمہ 11 ارب 44 کروڑ 55 لاکھ سے زائد، ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ٹیسکو میں 16 ہزار سے زائد نادہندگان کے ذمے 11ارب 37 کروڑ، ملتان الیکٹرک سپلائی کارپوریشن میں 4393 نادہندگان کے ذمے 9 ارب 65 کروڑ 83 لاکھ، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (حیسکو) میں 2 ہزار سے زائد نادہندگان کے ذمے 4 ارب 46 کروڑ، کیسکو میں 754 نادہندگان نے 1 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کے بقایا جات دینے ہیں۔