کتے کی شادی پر باراتیوں کے بھنگڑے

کتے کی شادی پر باراتیوں کے بھنگڑے

ایک نیوز نیوز: بھارت میں پالتو کتے شیرو اور سویٹی کی شادی دھوم دھام سے کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دارالحکومت نئی دہلی کے قریب واقع گروگرام شہرمیں پالتو کتے سے بے انتہا پیار کرنے والے جوڑے نے اس کی شادی میں تمام رسومات ادا کی کیں۔

گروگرام شہر کے ایک جوڑے نے اپنے کتے کی شادی بالکل انسانوں کی شادی کی طرح کی جس میں شادی کے دعوت نامے بھی چھپے، آن لائن بھی لوگوں کو دعوت دی گئی اور بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ ایک سو سے زائد مہمانوں کی تواضح لذیذ کھانوں سے کی گئی۔

کتے کی مالک جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ’ شیرو‘ کی شادی پڑوس میں رہنے والے خاندان کی ’ سوئٹی‘ سے کی جس میں تمام روایتی رسومات ادا کی گئیں۔ کتوں کے مالکان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے پالتو کتوں کو اپنے بچوں کی طرح پیار کرتے ہیں اور اسی لیے ان کی شادی بھی دھوم دھام سے کی۔