شاہین آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

 شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں
کیپشن: شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں

ایک نیوز نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے لیے مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔

ذرائع کے مطابق  شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر  ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے کیونکہ شاہین آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے وطن واپسی پر ان کے اسکین ہوں گے۔فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔

اسپنر ابرار احمد کو بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے امکان کم ہیں؟ 

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور احتجاج کے باعث وینیو  میں تبدیلی پر بھی مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہو گی جس کیلئے انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔