ڈالر ایک بار پھر اُڑان بھرنے لگا، پاکستانی روپیہ پھر زوال پذیر

Nov 14, 2022 | 10:27 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ بدستور اپنی قدر کھو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید مہنگا ہوا،انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 64 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 225 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 221 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی آغاز
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 61 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 43031 پر آ گیا ہے۔

مزیدخبریں