ہنزہ میں برفانی چیتے کے حملے سے 7 جانور ہلاک

Nov 14, 2022 | 10:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ہنزہ کےبالائی علاقے سوست میں برفانی چیتےنے رات گئے مویشی خانے میں حملہ کر دیا جس کےنتیجہ میں  7 جانور ہلاک ہوگئے۔

محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ  برفانی چیتے نےہنزہ کے بالائی علاقے سست کے  گاؤں حسین آباد میں حملہ کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کا مزید کہنا ہے کہ  برفانی چیتا رات گئےوہاں کے ایک  مقامی شخص کےمویشی خانے میں گھس گیا تھا جہاں اس نے حملہ کیا اور 7 جانوروں کو  اپنا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں