پی این ین نیوز: قصور میں پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب لاہور سے پتوکی سے آ رہے تھے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ کراس کرتے ہوئے کیری ڈبہ سے جا ٹکرائی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔