ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ گئے تھے جہاں سے وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز وطن واپس آنا تھا مگر ان کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے لندن میں ایک روز کیلئے قیام بڑھادیا تھا ۔ہلکے بخار کی وجہ سے فیملی ارکان نے شہباز شریف کو سفر کی بجائے آرام کا مشورہ دیا تھا۔شہباز شریف کی لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔