ایک نیوز نیوز: دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ اے-76 اے اب پگھلنے کے قریب ہے، امریکی خلائی ادارے ناسا نے برفانی تودے کی نئی تصویر جاری کی ہے۔
امریکی نیشنل آئس سینٹر کے مطابق یہ برفانی تودہ 135 کلومیٹر لمبا اور 26 کلومیٹر چوڑا ہے، یہ پیمائش جون 2021 میں کی گئی تھی۔ اس تودے کا سائز لندن سے دوگنا ہے۔
اے-76 اے کے پگھلنے کا عمل تیز ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔
ناسا نے 31 اکتوبر کو برفانی تودے کی تصویر لی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ڈریک گزرگاہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔ یہ گزرگاہ بحرالکاہل اور بحر اوقیانوس کے درمیان واقع ہے۔
یہ دنیا کے سب سے بڑے آئس برگ کا حصہ ہے جو مئی 2021 میں انٹارکٹیکا میں ٹوٹ کر تین حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔