آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

ایک نیوز نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2022 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان سے دو کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔پاکستان کے شاداب خان اور شاہین آفریدی ورلڈ کپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں جبکہ انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ورلڈ چیمپئن ٹیم سے سیم کرن، مارک ووڈ اور ایلکس ہیلز بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، زمبابوے کے سکندر رضا ، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس، جنوبی افریقا کے اینرخ نورکیا بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔

جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا کو ٹیم کا بارہواں کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا کر  ٹائٹل اپنے نام کیا ہے، یوں انگلینڈ   تازہ ترین ون ڈے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

پاکستان نے اوسط بیٹنگ پرفارمنس کے باعث انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 138 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کیا۔