سابق صدر آصف عزرداری کی صاحبزادی بختاورزرداری  کی منگنی طے پا گئی

سابق صدر آصف عزرداری کی صاحبزادی بختاورزرداری  کی منگنی طے پا گئی
(ایک نیوز نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاورزرداری  کی منگنی طے پا گئی،بختاور بھٹو زرداری کے منگیتر کون ہیں ایک نیوز نیوز نے پتہ چلا  لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے داماد بننے والے محمود چودھری لاہور کے علاقے مصری شاہ کے  رہائشی  اور برطانیہ سے تعلیم یافتہ ہیں۔ ان کے والد چودھری یونس  کا دوبئی میں کنسٹرکشن کا وسیع کاروبار ہے۔بختاور بھٹو زرداری کے منگتیرمحمود چودھری  پیپلز پارٹی کے چئیرمین  بلاول بھٹو زرداری کے دوست ہیں۔ منگنی کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہو گی جس کے لیے دعوت نامے تقسیم کر دیے گئے ہیں۔اس تقریب میں ملک بھر سے اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
https://youtu.be/aeVEdUdARtc
منگنی میں کورونا ایس اوپیزکا خاص رکھا جائے گا جب کہ منگنی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کوکورونا ٹیسٹ کروا اپنی رپورٹ ای میل کرنا ہوگی۔ رپورٹ منفی آنے پرہی مہمان منگنی میں شرکت کرسکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود چوہدری امریکا میں مقیم تاجریونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔