کورونا کی دوسری لہر کے شدت سے وار جاری ہیں۔صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سےاضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا کا شکار ہونے والے سات لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جبکہ چار سو ستاسی افراد اس مہلک وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری احکامات کے باوجود کہیں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد دیکھنے میں نہیں آ رہا ہے۔سب سے زیادہ کورونا کیسز ملتان اور راولپنڈی میں سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈکل سائنسز لاہور کے آٹھ طلبہ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔