جھنگ: مبینہ پولیس مقابلہ،ملزموں کی فائرنگ سے پولیس حراست میں دو ملزم زخمی

جھنگ: مبینہ پولیس مقابلہ،ملزموں کی فائرنگ سے پولیس حراست میں دو ملزم زخمی
جھنگ(ایک نیوز نیوز) جھنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ چار نامعلوم ملزموں کی پولیس حراست سے ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے فائرنگ، ملزموں کی فائرنگ سے پولیس حراست میں دو ملزم زخمی ہو گئے

جھنگ میں تھانہ صدر پولیس چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزموں روزی خان اور نمروز خان کو جسمانی ریمانڈ پر لیکر آ رہی تھی کہ تھانہ صدر کے علاقے موضع شیخانہ میں ملزموں کے دو ساتھیوں نے کلاشنکوف اور پسٹل سے پولیس وین پر فائرنگ کردی۔ دونوں زخمی ملزموں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔