تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پر پہنچ گئی ہیں۔جلسہ کو کامیاب بنانے کے لئےمسلم لیگ ن ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے.
ن لیگ نے مینار پاکستان پر جلسے کو کامیاب بنانے کے لیےمختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔اور جلسہ کے لئے ڈی سی سے اجازت بھی مانگ لی گئی ہے.
یہ جلسہ مسلم لیگ ن کے گڑھ لاہور میں ہورہا ہے اس لئے یہ ن لیگ کے لئے غیر معمولی اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ن لیگ کی مستقبل کی سیاست میں یہ جلسہ انتہا ی اہمیت کا حامل ہے۔مریم نواز کی گلگت سے واپسی پر جلسہ کی تیاریاں مزید تیز ہوجایں گی.
سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سخت موقف سے اختلاف کے بعدپی ڈی ایم کے اس جلسہ میں بلاو ل بھٹو زرداری کی شرکت غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اس جلسہ میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں۔