مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے،فیصل ووڈا

فیصل ووڈاکےٹویٹ نےتہلکہ مچادیا
کیپشن: فیصل ووڈاکےٹویٹ نےتہلکہ مچادیا

ایک نیوز:سینیٹرفیصل ووڈانےکہاہےکہ مخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے۔

تفصیلات کےمطابق سینیٹرفیصل ووڈانےایکس سابق(ٹویٹر)پراپنےپیغام میں لکھاکہ خبرہےمخصوص میڈیا گروپس میں پھر کوئی پروپیگنڈا ہونے کو ہے،کردار بھی عالمی طاقتوں سے جڑے وہی سابق لیکس والے کھلاڑی ہیں،اس پراپیگنڈہ کی ٹائمنگ چیک کریں۔کیا آزاد کشمیر میں ہونے والی منصوبہ بندی اور اس کھیل کے کھلاڑی ایک ہی ہیں۔
فیصل ووڈانےمزیدلکھاکہ اس پراپیگنڈہ میں ممکنہ طور پر کئی اہم شخصیات کی پراپرٹیز سے متعلق گمراہ کن تفصیلات بتائی جائیں گی جبکہ ایک مخصوص طبقےکو کلین چٹ دینے کا فرمائشی پروگرام بنایا گیاہے،کیا آنے والی اس مہم کا ٹارگٹ SIFC،دوست ممالک اور پاکستانی میں آنے والی سرمایہ کاری ہے؟سوال یہ بھی ہے کہ اس کا حتمی ہدف کون ہے؟وقت آنے پر سب بتاوں گا۔