مرادسعید کے خلاف ہتک عزت کیس میں اہم پیشرفت

May 14, 2024 | 18:14 PM

ایک نیوز :ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے مرادسعید کے خلاف ہتک عزت کیس میں اہم پیشرفت عدالت نے مرادسعید کی جانب سے مسلسل غیرحاضر ہونے اور وکیل پیش نہ ہونے پر کاروائی یکطرفہ چلانے کا فیصلہ سنادیا۔

تفصیلات کےمطابق  مرادسعید کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج حسینہ ثقلین نے کی وفاقی وزیر احسن اقبال اپنے وکیل قیصرامام کے ساتھ عدالت پیش ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر تین گواہان کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے عدالت طلب کرلیا ،مرادسعید کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت 23 مئی تک ملتوی کردی گئی ۔ملتان تا سکھر موٹر وے منصوبے میں رشوت کا الزام لگانےپر احسن اقبال نے مرادسعید کے خلاف ہتک عزت کاروائی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔

مزیدخبریں