ایک نیوز:پی ٹی آئی کےانٹراپارٹی انتخابات پرالیکشن کمیشن کےاعتراضات پرتحریک انصاف نےجواب تیارکرلیا۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف نے جواب کو حتمی شکل دیدی چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور فیڈرل چیف الیکشن کمشنر رئوف حسن نے جواب تیار کیا ۔پی ٹی آئی جلد اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گی ۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز سے متعلق شواہد اکھٹے کرلئے شواہد کے ساتھ جواب جمع کرایا جائیگا، پی ٹی آئی جواب میں سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔
جواب میں لکھاگیاکے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق پارٹی الیکشنز کرائے، انٹرا پارٹی الیکشنز کا طریقہ کار کنڈکنٹ آف الیکشنز سے آگاہ کیا گیا الیکشن کمیشن کے پاس سرٹیفیکیٹ اور نشان روکنے کی کوئی معقول وجہ نہیں، الیکشن کمیشن کے اعتراضات بلاجواز ہیں، پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشنز پر 5 درخواستوں کو مسترد کرنے کی استدعا کی پی ٹی آئی کے خلاف انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے کا الزام درست نہیں ہے۔
ذرائع کےمطابق جواب میں کہاگیاہےکہ پی ٹی آئی نے تین بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے،جنرل باڈی کی منظوری کے بعد فیڈرل چیف الیکشن کمشنر اور چیف آرگنائزر کوتعینات کیا گیا۔