ایک نیوز:پنجاب حکومت نےاعلیٰ افسران کےتقرر و تبادلے کردئیے۔
ایڈ یشنل چیف سیکرٹری آفس میں تعینات محمد اختر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور جبکہ سیکشن آفیسر زراعت عائشہ شفقت کواسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی کاچارج مل گیا۔ سیکشن آفیسر داخلہ ضحی باسط اسسٹنٹ کمشنر گجرانوالہ ، سیکشن آفیسر ایس اینڈ جی اے ڈی کاشف امیرکو اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ تعینات کردیاگیا۔
سیکشن آفیسر سی اینڈ ڈبلیو محسن اقبال کو اسسٹنٹ کمشنر گجرانوالہ ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب میں تعینات فہد نورکو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان تعینات جبکہ سیکشن آفیسر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عدنان بشیرکو اسسٹنٹ کمشنر کوارڈینیشن لاہور کاچارج مل گیا۔
سیکشن آفیسر پرائمری ہیلتھ صائمہ نذیرکو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی ، سیکشن آفیسر ایوان وزیر اعلیٰ فیصل عمران کو اسسٹنٹ کمشنر ساہی وال جبکہ تقرری کی منتظر قرۃ العین کواسسٹنٹ کمشنر خانیوال ، تقرری کے منتظر محمد عمر ان کو اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ تعینات کردیاگیا۔