ٹیکس آمدنی بڑھانےکیلئے آئی ایم ایف کاڈومورکامطالبہ

May 14, 2024 | 16:38 PM

ایک نیوز: ٹیکس آمدنی بڑھانےکےلئے آئی ایم ایف نےڈومورکامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیا ن مذاکرات کی اندورنی کہانی منظرعام پرآگئی۔

پاکستان نے ٹیکس کی رعایتیں اور مراعات پر نو مورجبکہ آئی ایم ایف نے ڈومورکہہ دیا۔

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے مراعات یافتہ شعبوں پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا،لگژری پلاٹس اور گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز،آئی ایم ایف نے پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی،آئی ایم ایف نے   5کروڑ روپے سے زائد کے پلاٹ پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویزدی۔
 ذرائع  کےمطابق رہائشی پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز،تنخواہ دار طبقہ کے لیے ٹیکس سلیب میں تبدیلی کی تجویز،آئی ایم ایف نے 3 لاکھ سے  5 لاکھ آمدن پر ٹیکس بڑھانے کامطالبہ کیا،آئی ایم ایف نے لگژری گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف نے نئی گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز دے دی۔

مزیدخبریں