ایک نیوز:سانحہ9مئی کےکیس میں عدالت نےفریقین سےریکارڈطلب کررکھاہے۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ 9 مئی کے درج مقدمات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
شیخ رشید، راشد شفیق، کنول شوزب، سمابیہ طاہر، واثق قیوم عباسی اور صداقت عباسی عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کو حاضری لگوا کر جانے کی اجازت دے دی۔
عدالتی عملے کی جانب سے عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگوائی گئی۔
عدالت نے آج فریقین سے 9 مئی مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گئی ، وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ۔