ایک نیوز:عوامی ایکشن کمیٹی نےآج آزاد کشمیر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیاہے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روزآزادکشمیرمیں جھڑپوں کےدوران تین افراد جاں بحق ہوگئےتھےجس کی وجہ سےعوامی ایکشن کمیٹی نےآزادکشمیرمیں یوم سوگ منانےکااعلان کیاہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کےمطابق یوم سوگ کے پیش نظر آج بھی آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔
رہنماعوامی ایکشن کمیٹی شوکت نوازنےکہاہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ہمارے بچے ہیں ، ہم بہت دکھی ہیں ،اگلے لائحہ عمل کا اعلان مشاورت سے کریں گے۔
شاہد قیوم نےکہاہےکہ مظفرآباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج بھی تعلیمی ادارے بند ہیں ۔