اڈیالہ جیل میں ملاقات پرپابندی،پولیس کی موک ایکسرسائز

اڈیالہ جیل میں ملاقات پرپابندی،پولیس کی موک ایکسرسائز
کیپشن: Meeting ban in Adiala jail, police mock exercise

ایک نیوز:اڈیالہ جیل میں قیدیوں سےملاقات پرپابندی عائد، پولیس اورقانون نافذکرنےوالےاداروں نے موک ایکسرسائزکی۔
تفصیلات کےمطابق راولپنڈی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اڈیالہ جیل کی سیکیورٹی کے حوالے سے موک ایکسرسائز اور سرچ آپریشنزکیا۔

 ایس ایس پی آپریشنز کاکہناہےکہ موک ایکسر سائز کا مقصد دہشت گردی سمیت کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں اداروں کے فوری رسپانس اور دیگر کارروائیوں کا جائزہ لے کر اپنی تیاری کو بہترین بنانا ہے۔
 موک ایکسرسائز میں راولپنڈی پولیس، ایلیٹ فورس، 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ موک ایکسرسائز میں آپریشن یا ایمرجنسی صورتحال میں مشترکہ آپریشنل کارروائیوں کی فرضی مشقیں کی گئیں۔ سینئر افسران کی نگرانی میں اڈیالہ جیل کے اطراف اور نواحی علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے۔
 ایس ایس پی آپریشنز کاکہناہےکہ فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
سی پی اوکاکہناہےکہ بہترین تربیت اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری پنجاب پولیس کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔