آئی ایم ایف کاٹریک اینڈٹریس سسٹم کےنفاذمیں خرابیوں پراظہارتشویش

May 14, 2024 | 10:58 AM

ایک نیوز:آئی ایم ایف مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش کیاہے۔
 ذرائع کےمطابق ٹیکس اسٹرکچر، ٹیکس ایڈمنسٹریشن پر ایف بی آر اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مذاکرات ہوئے،آئی ایم ایف مشن نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی، وزیراعظم آفس کو دی گئی رپورٹ آئی ایم ایف مشن کو پیش کی گئی۔

 ذرائع کےمطابق ایف بی آر نےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا دائرہ پانچ بڑے شعبوں میں مکمل عائد کرنے کی ڈیڈ لائن دی، آئی ایم ایف مشن کی آئندہ مالی سال ٹریک اینڈ ٹریس مکمل انسٹال کرنے کی تجویز، ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ٹیکس چوری روکنے کیلئے اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات مزید جاری ہیں، ریونیو شارٹ فال پُر کرنے کیلئے آئی ایم ایف مشن کو آج پلان فراہم کیا جائے گا۔

مزیدخبریں