جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےآزادکشمیرمیں ہڑتال ختم کرنےکااعلان کردیا

May 14, 2024 | 10:48 AM

ایک نیوز:جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آزاد کشمیر میں ہڑتال اور پروٹیسٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق اِس سے پہلے حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے۔عوامی ایکشن کمیٹی کا مشترکہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیاگیا۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ عوامی ایکشن کمیٹی نے قتل ہونے والے تین نوجوانوں کے قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا ،نہتے عوام پر گولیاں چلانا ریاستی دہشت گردی ہے، شہداء کو شہدائے تحریک عوامی حقوق کے نام سے یاد رکھے گی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پر تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد کو رہا کرنے پر اتفاق ہوا ہے،عوامی ایکشن کمیٹی نے میرپور ڈویژن اور مظفرآباد میں پولیس تشدد کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
  کمیٹی نےاعلامیہ میں مطالبہ کیاکہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات کو منظر عام پر لا کر ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں جاری لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تین شہادتوں پر ریاست بھر میں آج یوم سوگ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔        

مزیدخبریں