آزادکشمیرکی کشیدہ صورتحال، وفاقی کابینہ آج فیصلوں کی منظوری دےگی

May 14, 2024 | 10:35 AM

ایک نیوز:آزادکشمیرکی کشیدہ صورتحال پروفاقی کابینہ آج اہم فیصلوں کی منظوری دےگی۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن بارہ بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا ،وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے ۔

ذرائع کےمطابق پاور سیکٹر کیلئے بجٹ سے قبل127 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری متوقع ہے، آزاد کشمیر کیلئے پاور ٹیرف میں ردوبدل اور بقایاجات کی مد 55 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر حکومت اور سیاسی قیادت سے ملاقات پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کےمطابق پاسکو کا گندم خریداری کا ہدف بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا، کسانوں سے گندم کی خریداری کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئیں گے ۔ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور ہوگا ،اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

مزیدخبریں