سمندری طوفان ’موقا‘ میانمار، بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرا گیا

May 14, 2023 | 23:12 PM

ایک نیوز :طاقتور ترین سمندری طوفان ’موقا‘ بنگلہ دیش-میانمار کی سرحد پر ساحل سے ٹکرا گیا ۔ جس کے باعث کئی درخت اکھڑ گئے اور اس علاقے میں شدید بارش شروع ہوگئی۔
 بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات نے بتایا  کہ 195 کلومیٹر (120 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں کاکس بازار سے ٹکرا گئی ہیں، جہاں تقریباً 10 لاکھ روہنگیا پناہ گزین کیمپوں میں رہائش پذیر ہیں۔

نیاپارا پناہ گزین کیمپ میں پناہ گزین 28 سالہ محمد سید نے بتایا کہ ہمارے کیمپ ہاؤس، جو بانس اور ترپالوں سے بنائے گئے ہیں، معتدل اور ہلکی ہوا میں بھی اڑ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طوفان کے پیش نظر شیلٹر قرار دیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں اتنی مضبوط پناہ گاہیں نہیں ہیں جو طوفانی ہواؤں کو برداشت کر سکیں، اس صورتحال میں ہم شدید خوفزدہ ہیں۔

مزیدخبریں