ایک نیوز : 34ویں نیشنل گیمز کے مقابلوں کی مشعل لاہور سے کوئٹہ پہنچ گئی ، مشعل سابق اولمپئین اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی نے وصول کی ۔
34 نیشنل گیمز کی مشعل کے سفر کا آغاز کراچی سے ہوا تھا کوئٹہ:مشعل اسلام آباد ،پشاور، مظفر آباد اورلاہورسے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچی ہے، مشعل کو ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد ایوب اسٹیدیم پہنچا دیا گیا جہاں صوبائی وزیر کھیل اور دیگر حکام بھی موجود ہے۔
سابق اولمپیئن شکیل عباسی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ بلوچستان میں نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے، نیشنل گیمز اچھا ایونٹ ہے اسکے انعقاد پر لوگ بہت خوش ہیں۔
حالات کے پیش نظر کوئٹہ نیشنل گیمز کا انعقاد چیلنج تھا ، بلوچستان کے لوگ کھیلوں سے محبت رکھتے ہیں ، بلوچستان حکومت نے قومی کھیلوں کے لئے بہترین اقدامات کئے ہیں۔ دوسری جانب کھیلوں کے پہلے روز ہاکی کے مقابلے ہوئے جس میں ویمنز ہاکی میں واپڈا نے سندھ کیخلاف آٹھ گول سے کامیابی سمیٹی ، آرمی اور پنجاب کے درمیان مقابلہ چار ۔چارگول سے برابر رہا۔
دوسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ، یزدان ہائی سکول میں ویمن فٹبال کے دو مقابلے ہوئے جس میں پہلا مقابلہ بلوچستان ویمن فٹبال کی ٹیم اور پولیس ویمن کے درمیان ہوا۔
ان مقابلوں میں پولیس نے بلوچستان کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے مقابلے میں پاک آرمی نے واپڈا کو دو صفر سے شکست دی۔