پریانکاکی ایئرپورٹ آمد،پرستار سیلفی لینےپہنچ گئے،ویڈیول وائرل 

پریانکاکی ایئرپورٹ آمد،پرستار سیلفی لینےپہنچ گئے،ویڈیول وائرل 
کیپشن: Priyankayak airport arrival, fans reached to take selfie, video viral

ایک نیوز :پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کی منگنی کی تقریب میں شرکت کیلئے بھارت آئیں تو مداح سیلفیاں لینےکیلئے جمع ہو گئے۔

ایئرپورٹ پر پریانکا کی کئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔پرستاروں نے سیکیورٹی حصار توڑ کر پریانکا کے ساتھ تصاویر لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں اداکارہ سخت ناراض ہوگئیں۔

 لیکن ناراض ہونے کے باوجود انہوں نے مداح کے ساتھ سیلفی بنوائی، ساتھ ہی پرستار سے کہا کہ ذرا فاصلے سے کھڑے ہو۔

خیال رہے کہ اپریل میں بھی پریانکا بھارت آئی تھیں، ان کے ساتھ خاوند نک جونس اور صاحبزادی مالتی بھی تھیں لیکن اس بار وہ خاوند اور بیٹی کے بغیر ہی بھارت آئی ہیں۔