عالیہ بھٹ  کی شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کی خواہش 

عالیہ بھٹ  کی شاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کی خواہش 
کیپشن: Alia Bhatt's desire to work in a film with Shahrukh

ایک نیوز :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے خوابوں کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کیساتھ فلم میں کام کرنےکی خواہش کااظہار کردیا۔

عالیہ بھٹ کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلے کام کر چکی ہوں لیکن میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کرنا چاہتی ہوں۔اس لیے میں ابھی یہ کہوں گی کہ شاہ رخ خان ہی میرے ’خوابوں کے ساتھی اداکار‘ ہیں۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے 2016ء میں گوری شندے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہی تھی۔اس فلم کی کہانی میں محبت، زندگی، رشتوں اور ذہنی صحت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

شاہ رخ خان ہمیشہ سے ہی عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار رہے ہیں اور وہ اپنے کئی انٹرویوز میں اداکار کی تعریف کر چکی ہیں۔عالیہ بھٹ کے مطابق شاہ رخ خان ایک انتہائی پیشہ ور فنکار ہیں جو دوسرے اداکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے فن کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔

واضح رہے کہ اس وقت اداکارہ اپنے کیریئر کے ایک شاندار دور سے لطف اندوز ہورہی ہی۔

اُنہوں نے رواں ماہ کے آغاز میں فیشن کی دنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا میں ڈیبیو دیا اور اب نامور فیشن برانڈ ’گوچی‘ کی برانڈ ایمبیسیڈر بننے والی پہلی بھارتی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔