مظاہرین کے ہاتھوں جنگی جہازجلانےپرمریم نوازکاسخت ردعمل

May 14, 2023 | 18:46 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنےسرگودھا میں مظاہرین کے ہاتھوں جنگی جہازکوجلانےپرسخت ردعمل کااظہار کیا۔

مریم نوازکاٹویٹ میں کہنا تھا کہ جس طیارے سے ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 6جنگی جہاز مار گرائے تھے، تم اور تمھارے بلوائیوں نے قومی فخر کی اس علامت کو جلا کر راکھ کر دیا ؟

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نوازنےٹویٹ میں لکھا کہ عمران تم پاکستانی کہلانے کے لائق ہو؟ تمھارا کوئی رشتہ ہے اس مٹی سے؟ کون ہو تم؟ کس نے تمھیں بھیجا ہے؟
 

مزیدخبریں