ایک نیوز :رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ پرپی ڈی ایم کے جتھے حملہ آور ہونے پہنچ چکے ہیں۔ کوئی دفعہ 144 ہے نہ ہی شیلنگ یہ سب ظلم و شدد کے تحفے صرف پی ٹی آئی کیلئے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری کا بیان میں کہنا تھا کہ پرتشدد مظاہروں پر ایک ازادنہ انکوائری کمیشن بن جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا کہ کس طرح امپورٹڈ حکمرانوں نے تحریک انصاف کو دہشتگرد جماعت ثابت کرنے کیلئے جال بچھایا۔