ایک نیوز :کراچی پولیس نے توڑ پھوڑ کے کیس میں رہنماتحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کوگرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی کو پہلوان گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ۔مختلف علاقوں سے ریلی نکال رہے تھے۔
پولیس کاکہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی کے خلاف مختلف تھانوں میں حالیہ احتجاج کے بعد کئی مقدمات درج ہوئے۔
پولیس نے انصاف ہاؤس کے قریب احتجاج کرنے والی چار خواتین کو بھی گرفتار کرلیا۔