ق لیگ کاپاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئےریلی نکالنےکااعلان

ق لیگ کاپاک فوج سےاظہاریکجہتی کیلئےریلی نکالنےکااعلان
کیپشن: The announcement of Q-League to take out a rally from the Pakistan Army to protest

ایک نیوز :مسلم لیگ ق نے پاک فوج سے اظہاریکجہتی کیلئے17مئی کو  مسلم لیگ ہاؤس سے پریس کلب تک ریلی نکالنےکااعلان کردیا۔

سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت مرکزی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں  چیف آرگنائزر و سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ، پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

 سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی سیاسی جماعت نے مسلح افواج کے دفاتر، جی ایچ کیو،، جناح ہاؤس اور پبلک پرائیویٹ سیکٹر پر حملہ آور ہوئے۔جو لوگ بھی اس گھناونے جرم میں ملوٹ ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

چودھری شجاعت حسین نے 17مئی کو تمام محب وطن اور پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز سے ریلی میں شرکت کی اپیل کردی۔

 سابق گورنر چودھری سرور کاکہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ اور  آرمی پر حملہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔ملک دشمن عناصر کی جانب سے عوام اور آرمی کو لڑانے کی سازش ناکام ہوئی

 چوہدری شافع حسین کاکہنا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے پاکستان اور پاکستان عوام کے دشمن ہیں، ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ  اس طرح کا گھناؤنا کام کرنے کی کسی میں ہمت نہ ہو،۔سیاسی لیڈروں نے پہلی بار پاکستان کی تاریخ میں اپنے ورکرز کو  آرمی کی تنصیبات پر حملہ آور ہونے کی ترغیب دی ا ور نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے کا کہا۔

چودھری شجاعت حسین کاکہنا تھا کہ آرمی کی پیشہ ورانہ اہمیت کو کم کرنے کیلئے حملے کرائے گئے۔ آرمی نے جس طرح تحمل و بردباری کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے