ایک نیوز: وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اب تماشہ چل رہا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کرنیوالے لوگ ہمارے نہیں تھے، عمران خان مٹھی بھر شرپسندوں کو ہدایت دے کر گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق (ن) لیگی رہنما عطاء تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی بلوے کرنیوالوں کی ڈوریں ہلا رہی تھیں، محبوب نے کہا کہ گڈ ٹو سی یو، ڈاکہ ڈال کر آپ کا خوبصورت چہرہ دیکھنے کو ملا۔ شکر ہے عمران خان کو کرسی پر نہیں بٹھایا گیا۔ عمران خان کی چوری اور کرپشن پکڑی گئی، انہوں نے بند لفافے پر اپنی کابینہ سے منظوری لی۔
عمران خان نے 458 کنال اراضی پراپرٹی ٹائیکون سے لی، اس زمین پر ایسا کون سا فلاحی کام ہو رہا ہے۔ بلیک منی کو وائٹ کرنے کیلئے جھوٹا ٹرسٹ بنایا گیا،یہ ملکی تاریخ کا بہت بڑا سکینڈل ہے، احتساب عدالت کو دباؤ میں لایا گیا، اب کیا تحقیقات ہوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این سی اے تحقیقات میں شہباز شریف کو گرین چٹ ملی۔