نئی ڈیجیٹل مردم شماری میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

May 14, 2023 | 15:37 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:ساتویں مردم شماری،وفاقی حکومت نے مردم شماری فیلڈ آپریشن 15 مئی کو مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کی تاریخ میں 15 مئی کے بعد توسیع نہیں ہوگی،تمام صوبائی حکومتیں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن 15 مئی تک مکمل کریں۔

سی سی آئی کی منظوری کے بعد مردم شماری کے نتائج الیکشن کمیشن کو پیش کیے جائیں گے۔حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کے نتائج الیکشن کمیشن کو فراہم کرنا ضروری ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چاروں صوبوں کو خط لکھ دیا۔آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو بھی خط لکھ دیا گیا۔

مزیدخبریں