راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول چھڑکنے والا شرپسند پکڑا گیا

May 14, 2023 | 15:14 PM

ایک نیوز: سیکیورٹی اداروں نے شرپسندوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ ڈی ایچ کیو راولپنڈی کے گیٹ پر پیٹرول چھڑکنے والا شرپسند بھی گرفتار کرلیا گیا۔ 

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی  نے کہا ہے کہ مؤثر کارروائی کے دوران جی ایچ کیو گیٹ پر پیٹرول چھڑکنے والا گرفتار کر لیا، پولیس نے شر پسندوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی  نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ شرپسند جی ایچ کیو کا گیٹ توڑنا چاہتے تھے، اس کیس میں 76 شرپسندوں کو گرفتار کر چکے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 276 ہو گئی ہے، گذشتہ شب 66 شرپسندوں کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 26 کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ میٹرو سٹینش جلانے سے 80 کروڑ کا نقصآن ہوا، اس کیس میں 27 ملزمان زیر حراست ہیں۔ پرتشدد مظاہروں کے خلاف 17 مقدمات درج کر لئے۔ ملزمان کو شواہد کی بنیاد پر گرفتار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں