ایک نیوز: پنجاب حکومت نے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتار کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 9 مئی کو پنجاب میں دہشتگردی کے ہولناک واقعات ہوئے، پورے پنجاب میں شرپسندوں کی جانب سے 108 گاڑیاں جلائی گئیں، 23 بلڈنگز کو نقصان پہنچایا گیا، میانوالی پر اٹیک کا پورا پلان کیا گیا تھا، میانوالی میں متعدد افراد اسلحہ سے لیس تھے، پلان کے مطابق میانوالی میں جہازوں کو جلایا گیا۔
انہوں نے کہا جناح ہاؤس پر کسی سیاسی جماعت کے کارکن حملہ نہیں کرسکتے، جی ایچ کیو سمیت 123 عمارتوں کو نقصان پہنچایا گیا، ہم پر کوئی بھی پریشر آجائے ہم اصل بندے کو ہی پکڑیں گے، اب قانون کے مطابق چلا جائے گا تحقیقات ہو رہی ہیں ، ہر آنے والے دن میں معلومات بڑھ رہی ہیں، ہنگاموں میں ملوث کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں باقی کو جلد پکڑ لیا جائے گا کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔