ایک نیوز: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جوکرناتھا کرلیااب حکومت کاامتحان ہے۔سازش میں جوملوث ہےان کوقانون کےکٹہرے میں لایاجائے۔
گورنرسندھ کا کہنا تھاکہ شرپسندعناصرکوعبرتناک سزاہونی چاہیےتاکہ دوبارہ کوئی ایسانہ کرے۔اکیس مئی کوفوج سے اظہاریکجہتی کے لئے نکلنے والی ریلی میں سب کو شرکت کی دعوت ہے۔
دوسری جانب پنجاب پولیس کا کہنا ہےکہ توڑپھوڑ،تشدد،جلاؤگھیراؤمیں ملوث3 ہزار185 افرادگرفتارکرلیا گیا۔جناح ہاؤس پرحملہ کرنےوالے300سےزائدافرادکی پروفائلنگ جاری، جبکہ 300 شرپسندوں کوگرفتارکرلیا گیا۔سوشل میڈیا اکاؤنٹس، فوٹیجز کی مدد سےملوث عناصرکی شناخت جاری ہے۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق پرتشددکارروائیوں میں صوبہ بھرمیں152پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔پنجاب پولیس کی94گاڑیوں کی توڑپھوڑکی گئی اورآگ لگائی گئی۔جبکہ پولیس اسٹیشنز،دفاترسمیت22سرکاری عمارتوں کونقصان پہنچایاگیا۔جلاؤگھیراؤمیں ملوث20پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت مکمل کرلی گئی۔