ایک نیوز: رجسٹرار سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سےبلائے گئے سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، اے آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس ایس پی سکیورٹی نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو سپریم کورٹ کے سامنے ممکنہ دھرنے اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سےطلب کیا گیا تھا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سکیورٹی پلان اور انتظامات سے متعلق انتظامی افسران کو طلب کیا۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
خیال رہےکہ سپریم کورٹ میں کل انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہے اور پی ڈی ایم نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔