ایک نیوز: سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔
چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں3 رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے 14مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائرکر رکھی ہے۔
دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیر کے روز سپریم کورٹ باہر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی دعوت دی ہے۔