ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدریاسمین راشد کولاہورکے سروسزہسپتال میں رکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔
سابق صوبائی وزیرڈاکٹریاسمین راشد کی طبعیت ناساز ہونے پرجیل حکام نے انہیں تحویل میں سروسز ہسپتال منتقل کیاتھا جہاں وہ زیرعلاج ہیں،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نےسروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز سے یاسمین راشد کی پولیس لائن ہسپتال منتقلی پرمشاورت کی۔
ڈاکٹرزنے سی سی پی اولاہورکوبتایا کہ یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس کے بعد حتمی رائے دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب لاہور پولیس عدالت میں پیشی کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد کو لینے سروسز ہسپتال پہنچ گئی لیکن میڈیکل بورڈ نے یاسمین راشد کی خرابی صحت کے باعث لے جانے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔
ہسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ یاسمین راشدکے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہی میڈیکل بورڈ چھٹی دے سکتا ہے ۔