ایک نیوز: بھارت کی ریاست کرناٹک میں لوگوں نے ہندو انتہا پسندی مسترد کردی۔مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کوانتخابات میں باہر کردیا۔اہم ریاست میں کانگریس نے میدان مارلیا۔مودی کے لیے آئندہ سال عام انتخابات چیلنج بن گئے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کی واحد جنوبی ریاست جہاں ہندو نیشنلسٹ گروپ کا اقتدارتھااوراب یہاں کے عوام نے بھی مودی کویہاں سے نکال باہرکیا ہے۔224 نشستوں کی اسمبلی میں کانگریس نے اکثریت پر کامیابی حاصل کی۔الیکشن کمیشن نے تصدیق کردی۔
کرناٹک کی آبادی 6 کروڑسے زائد ہے۔اس کا دارالحکومت بنگالوروبھارت کا ٹیک حب ہے۔6 مہینوں میں یہ مودی کی دوسری بڑی شکست ہے۔دسمبرمیں کانگریس نے ہماچل پردیش میں بی جے پی کوآؤٹ کیا تھا۔