جمعیت علماءاسلام کااسلام آباد سےدفعہ 144 ہٹانے کا مطالبہ

May 14, 2023 | 12:04 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا راشد سومرو وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں۔ ہم پرامن ہے، املاک اور سپریم کورٹ کی دیواریں بھی محفوظ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیر سے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے زیراہتمام دھرنے کےلیے روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ہم اسلام آباد جارہے ہیں۔ دھرنے میں سندھ سے ایک لاکھ زائد کارکنان سندھ سے شرکت کریں گے۔

راشد سومرو کا کہنا تھا کہ ہم انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں، وہ شخص جس نے معیشت کا بیڑا غرق کیا وہ آزاد ہے، پاکستان کی تاریخ کا سب سے پرامن احتجاج کرینگے۔آرمی رینجرز سب ہی ہمارا ہے ہم کسی کو نقصان نہیں پہنچ سکتے، دیگر جماعتوں نے بھی اپنے طریقے سے اسلام آباد پہنچنا ہے۔ بلاول بھٹو کے شرکت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں