گورنر پنجاب نے 2 نئے آرڈیننس جاری کردیے

May 14, 2023 | 11:28 AM

ایک نیوز: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے 2 نئے آرڈیننس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کیا، دوسرا آرڈیننس پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ہنگامی حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ قانونی پیچیدگیاں لاتا تھا جس کے سبب ہنگامی حالت میں کیس کابینہ کو ریفر کرنا ممکن نہیں تھا۔ آرڈیننس کے اجراء سے دفعہ 144 کے نفاذ میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کیا جائے گا۔

آرڈیننس سے ڈی سی یا دوسرا افسر سیکشن 144 کے حوالے سے احکامات جاری کر سکے گا۔ پیمرا آرڈیننس 2023 سے سیاسی بنیادوں پر تعینات افراد کو فوری برخاست کیا جا سکے گا۔ 

مزیدخبریں