ایک نیوز: سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جاری لڑائی کے دوران ملک کی گلوکارہ شادن گردود ہلاک ہوگئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہفتے کی صبح ام درمان شہر میں شادن گردود کے گھر پر گولہ گرا تھا جس سے ان کی موت ہوئی۔
رپورٹس کے مطابق 37 سالہ شادن گردود قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی عمارت کے قریب رہتی تھیں اور یہ علاقہ لڑائی کے پہلے دن سے میدان جنگ بنا ہوا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی اداکارہ کے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اکاؤنٹ کو 50 ہزار سے زیادہ افراد فالو کر رہے تھے اور ان کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے غم کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق شادن حسین نے اپنی آخری فیس بک پوسٹ موت سے صرف 16 گھنٹے پہلے کی تھی۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل سے لڑائی جاری ہے۔