کراچی: فائرنگ کےمختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

کراچی: فائرنگ کےمختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق
کیپشن: کراچی: فائرنگ کےمختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 4افراد جاں بحق

ایک نیوز: کراچی میں رات گئے فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلشن سُرجانی میں ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت نہ ہوسکی۔

بلدیہ گلشن غازی میں گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ڈیفنس فیز 6 میں گھر میں گن صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔

دوسری جانب کراچی میں واٹر پمپ کے قریب پولیس نے دکان پر چھاپا مار کر چھپایا گیا غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دکان سے برآمد ہونے والا اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے کارندوں کا ہے۔ اسلحہ میں نائن ایم ایم پستول،رائفل اور رپیٹر شامل ہیں، مرکزی ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔