بلوچستان: سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، کالعدم بی ایل اےکا سرغنہ ہلاک

May 14, 2023 | 09:41 AM

ایک نیوز: بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ عصمی عرف وفا مارا گیا۔

 دو روز قبل ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق عصمی معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ دہشتگرد عصمی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں انتہائی مطلوب تھا، ملزم نے  اپریل 2019 میں مسافروں سے بھری بس کو اُرماڑہ، بُوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، اکتوبر 2020 میں بھی کئی گاڑیوں کو بُوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا، عصمی عرف وفا نےجون 2021 میں بلوچستان کے علاقے حوشاب میں سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا، نومبر 2021 میں حوشاب میں ہی سکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بھی رہا۔ 

ملزم  بھتہ خوری، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں بھی مطلوب تھا۔ 

مزیدخبریں