حافظ نعیم کا سندھ حکومت پر میئر شپ کیلئے منتخب نمائندوں پر دباؤ ڈالنے کا الزام

May 14, 2023 | 09:29 AM

ایک نیوز: کراچی کا میئر کون ہوگا؟ امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلزپارٹی پر ایک مرتبہ پھر الزامات کی بارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن میں کامیاب نمائندوں کو ٹارگٹ بناکر گرفتار کر کے میئر شپ کی حمایت کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے نمبر پورے نہیں ہیں، نمبر پورے کرنے کیلئے جو ووٹ خریدے گا وہ اپنے منہ پر کالک ملے گا۔

اپنی پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم نے کہا کہ ووٹ سے جیتتے توکوئی اعتراض نہیں تھا لیکن کراچی والوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں ڈالا، پیپلزپارٹی نے تشدد اور آر اوز کی مدد سے نتائج تبدیل کیے ہیں۔

مزیدخبریں