ایک نیوز :شمالی اسپین میں 4 ماہ سے جاری شدید گرمی کے بعد اچانک ہونے والی برفباری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق یہ عجیب و غریب برفباری آسٹوریاس کے پہاڑی علاقے لا رایا میں ہوئی۔ کاتالونیا اور ویلنسیا میں کئی مہینوں بعد بارش کے بغیر اولے بھی پڑے۔
ہسپانوی محکمہ موسمیات کےمطابق رواں سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران اوسط سے نصف سے بھی کم بارشوں کے باعث ہیٹ ویو کی صورتحال کا سامنا تھا جبکہ اسپین میں گیارہ معمول سے زیادہ گرم دن ریکارڈ کیے گئے ہیں۔